16 جولائی، 2017، 11:45 AM

شمالی کوریا کے پاس امریکی اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود

شمالی کوریا کے پاس امریکی اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود

امریکی تھینک ٹینک 38، نارتھ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹمی ہتھیار تیار کر لئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تھینک ٹینک 38، نارتھ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو کچلنے کی کوششوں کے باوجود پیانگ یانگ کسی بھی وقت چھٹا ایٹمی دھماکہ کر سکتا ہے جبکہ شمالی کوریا نے امریکی اندازوں سے کہیں زیادہ ایٹمی ہتھیار تیار کر لئے ہیں۔ امریکی تھینک ٹینک 38، نارتھ کے مطابق شمالی کوریا میں قائم ایٹمی ریڈیو کیمیکل لیبارٹری کی ستمبر سے جون کے آخر تک سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصویروں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق بین الاقوامی کمیونٹی کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان تصاویر سے شمالی کوریا کی یورنیم افزودہ کرنے کی لیبارٹری سے یہ نشاندہی بھی ہوتی ہے کہ افزودہ یورنیم کے اسٹاک میں اضافے کے لیے سینٹرفیوجز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں جو ایٹم بم بنانے کا ایک اور ذریعہ ہے۔تصاویر میں ایسے اشارے بھی موجود ہیں جن کے مطابق ہلکے پانی کے تجرباتی ری ایکٹر میں بھی سرگرمی ہوئی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ریڈیو کیمیکل لیبارٹری کی تصویریں یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ ری پراسسنگ کے کم ازکم دو ایسے ادوار ہوئے ہیں جن کے متعلق پہلے کسی کو معلوم نہیں تھااور جن سے نامعلوم مقدار میں پلاٹینیم تیار ہوا جو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

News ID 1873901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha